ایشیا کپ، بھارت کی پروا نہیں مگر نشریاتی حقوق متاثرہونگے‘ احسان مانی

ایشیا کپ، بھارت کی پروا نہیں مگر نشریاتی حقوق متاثرہونگے‘ احسان مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تسلیم کرلیا کہ ہمیں بھارت کی پروا نہیں مگرایشین ایونٹ کے نشریاتی حقوق متاثرہوں گے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہونا ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظراس مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کودی ہے۔تاہم بھارت نے پاکستان آنے سے انکارکردیا۔اس بارے میں حتمی فیصلہ مارچ کے اختتام پر اے سی سی اجلاس میں ہوگا اجلاس سے قبل ایونٹ کے حتمی مقام کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔