یو م خواتین،کرن خان اور سارہ محبوب کو آج خراج تحسین پیش کیا جائیگا

  یو م خواتین،کرن خان اور سارہ محبوب کو آج خراج تحسین پیش کیا جائیگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی یومِ خواتین پر اولمپین کرن خان اور قومی ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی ہمارے ہیروز مہم کے تحت آج دونوں خواتین ایتھلیٹ کی ملک کے لیے خدمات کا اعتراف کرے گا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے والی قومی خواتین کرکٹرز بھی عالمی یومِ خواتین کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہوں گی۔ ”مارچ میڈنس“مہم کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے خصوصی رعایتی پیشکش متعارف کروادی ہے اور خصوصی پیشکش کے مطابق 7تا15 مارچ تک شیڈول ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے11 گروپ میچز میں خواتین کے لیے ٹکٹ30 فیصد ر عایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

خواتین ملک بھر میں موجود ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز سے ان میچز کے ٹکٹ رعایتی نرخوں پر خرید سکتی ہیں۔یہ پیشکش صرف وی وی آئی پی، وی آئی پی اور پریمیئم کٹیگری کی ٹکٹوں پر دستیاب ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی