پنجاب کوالیفائنگ فائیڈ ریٹڈ شطرنج چمپئن شپ 13 مارچ سے شروع

پنجاب کوالیفائنگ فائیڈ ریٹڈ شطرنج چمپئن شپ 13 مارچ سے شروع

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کوالیفائنگ فائیڈ ریٹڈ شطرنج چمپئن شپ 13 مارچ سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں شروع ہو گی، ایونٹ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چمپئن شپ میں انٹرفیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن 12 مارچ تک کروا سکتے ہیں، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 مارچ کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے تقسیم کئے جائیں گے۔چمپئن شپ میں اول آنے والے کھلاڑی کے لئے دس ہزار روپے، دوئم آنے والے کے لئے پانچ ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کے لئے تین ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے باقی چوتھی پوزیشن سے دسویں پوزیشن تک کے کھلاڑیوں کو ایک ایک ہزار روپے بطور انعام ملیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی