خواتین سپورٹس فیسٹیول،فٹسال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے آج

خواتین سپورٹس فیسٹیول،فٹسال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے آج

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول میں فٹ سال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے آج کھیلے جائیں گے، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ فٹ سال کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جبکہ ٹین پن باؤلنگ کے مقابلے لیڑر سٹی کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں منعقد ہونگے، ایونٹ میں گیارہ خواتین کھیلوں کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں، جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال اورسوکر فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں۔

نیٹ بال، ہاکی، ٹینس، بیس بال، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو کے میچز کھیلے جاچکے ہیں، 8 مارچ کو سوکر فٹ سال اور ٹین پن باؤلنگ کے مقابلیکھیلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میڈلز، ٹرافیاں، اسناد اور ریفرشمنٹ بھی دی جائے گی۔محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ خواتین سپورٹس فسٹیول کا انعقاد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، اور 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی