سنٹرل گروپ آف کالجز کے زیر انتظام سپورٹس میلہ

سنٹرل گروپ آف کالجز کے زیر انتظام سپورٹس میلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سنٹرل گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام گزشتہ روز سپورٹس میلہ کا انعقاد واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز روڈ لاہور میں کیا گیا جس میں طلباء کے مابین مختلف گیمز کے مقابلے ہوئے اس ایونٹ میں شفقت محمود فیڈرل وزیر فار ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی وزیر صحت پنجاب میاں اسلم اقبال صوبائی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز پنجاب اور چوہدری اعجاز احمد صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مہمانان گرامی نے اپنے خطابات میں طلباء و طالبات کو کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات قابل تعریف ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات کھیلوں کی سر گرمیوں میں بھی حصہ لیں یہ ان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشو و نماء کے لئے بہت ضروری ہے میاں محمد اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کھیل بہت ضروری ہیں اعجاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ جس قوم کے میدان آباد ہوں گے اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں لہذا طلباء و طالبات کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی نے مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں سنٹرل گروپ آف کالجز کے پیٹرن ان چیف میاں عادل رشید چیئرمین میاں محمد علی رشید ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عبدالقدیر اور تمام کیمپسز کے پرنسپل صاحبان اور سٹاف نے شرکت کی۔