اسلام آبا د اور ملتان میچ میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید فیلڈ امپائرہونگے

    اسلام آبا د اور ملتان میچ میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید فیلڈ ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں رینمور مارٹینیز اور طارق رشید فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، پی سی بی کے مطابق راشد ریاض تھرڈ امپائر، ثاقب خان فورتھ امپائر اور روشن ماہانامہ میچ ریفری ہوں گے، اسی طرح قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا فیلڈ امپائر، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، ناصر حسین فورتھ امپائر اور محمد انیس میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی