پشاور، شہرکے مختلف علاقوں میں شراب اور چرس سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں شراب اور چرس سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق اندرون شہر سے ہے جو موبائل فون پر آرڈر لے کر شراب اور چرس سپلائی کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 16 بوتل شراب اور 3 کلو گرام سے زائد چرس سمیت منشیات سپلائی کرنے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اندرون شہر منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم اکبر ولد عبدالحمید سکنہ یکہ توت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16 بوتل شراب جبکہ ملزم عادل زمان ولد محمد زمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب اور چرس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے