امان اللہ بڑے فنکار اور بہترین انسان تھے،رانا ثنا اللہ

امان اللہ بڑے فنکار اور بہترین انسان تھے،رانا ثنا اللہ

  



لاہو(این این آئی) رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے،امان اللہ کی ہر بات پر لوگ قہقہے لگاتے تھے، انہوں نے تھیٹر، فلم اور ٹی وی کو50 برس دئیے، انہوں نے اپنے فن کو اتنی بلندی پر پہنچا یا کہ ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جب داکار امان اللہ کے انتقال کی خبر ملی تو انہوں نے بھی اظہار افسوس کیا، نواز شریف امان اللہ کے بہت بڑے مداح ہیں، ان خیالات کا انہوں نے اداکار امان اللہ کی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا ثنا اللہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر