کراچی سانحہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد،ہلاکتوں کی تعداد23 ہو گئی

کراچی سانحہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد،ہلاکتوں کی تعداد23 ہو گئی
کراچی سانحہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد،ہلاکتوں کی تعداد23 ہو گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گولیمار میں 3 عمارتیں گرنے کے واقعے میں ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، ملبے سے آج نکالی جانے والی لاشوں کی شناخت سفیان، زبیدہ اوراس کے بیٹے سہیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ شب بھی ملبے تلے دبی 3 لاشوں کو نکالا گیا تھا۔

واقعے کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے کچھ افراد اپنے اہلِ خانہ سے فون پر رابطے میں تھے اور مدد کے لیے پکارتے رہے تاہم اب ان کا رابطہ اپنے اہلِ خانہ سے منقطع ہو گیا ہے، جن میں ایک نوجوان سفیان بھی شامل ہے جو حیدر آباد سے کراچی آیا تھا اور گرنے والی عمارت میں خالہ کے گھر میں رہائش پزیر تھا۔ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث امدادی کام احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے اہلکار ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش میں ہیوی مشینری سے ملبہ ہٹانے اور دوسری جگہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی