مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا

مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا
مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام پولیس کا اہلکار نکلا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوئے تھے۔ واردات کے بعد ڈاکوو¿ں فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی تھی اور ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا، ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوو¿ں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد