اسلام آبادایئرپورٹ پرجعلی دستاویز پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

اسلام آبادایئرپورٹ پرجعلی دستاویز پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار
اسلام آبادایئرپورٹ پرجعلی دستاویز پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے دو مسافروں کو جعلی دستاویز پر سفر کرنے سے روک دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اظہر اور ثنااللہ پرواز ای کے 613 سے جعلی سفری دستاویز پر دبئی جارہے تھے۔ دوران امیگریشن مسافروں کی سفری دستاویزات جعلی نکلا آئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد