”چورنہیں،مجبورہوں،معاف کردیں“ملتان میں چوری کی واردات کے بعدچوردیوارپرانوکھی تحریرچھوڑگیا لیکن پھرمالکان نے کیاکام کیا؟

”چورنہیں،مجبورہوں،معاف کردیں“ملتان میں چوری کی واردات کے ...
”چورنہیں،مجبورہوں،معاف کردیں“ملتان میں چوری کی واردات کے بعدچوردیوارپرانوکھی تحریرچھوڑگیا لیکن پھرمالکان نے کیاکام کیا؟

  



ملتان(آئی این پی)ملتان میں چوری کی انوکھی کی واردات ،تھانہ بہاوالدین زکریاکے علاقے میں گھرسے دس لاکھ سے زائد کے زیورات اورسامان کا صفایا کرکے جانے والاچور جاتے جاتے دیوارپر تحریر لکھ کر چلا گیا کہ وہ چور نہیں ہے،مجبور ہے ،اس کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے ،اسے معاف کردینا،گزشتہ رات ملتان میں تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ،نامعلوم چورنے فیصل آباد سے ملتان شفٹ ہونے والے بینک منیجرکے گھرکا صفایا کیا تھا۔چور نے طلائی زیورات ،کپڑے اور الیکٹرانکس سمیت دس لاکھ سے زائد کا سامان چوری کیا،پولیس نے چوری کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک چور کا پتہ نہیں چلایا جاسکا،۔پولیس نے مکان مالک کی مدعیت میں نامعلوم چور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد چور کو گرفتارکرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان