پی ایس ایل ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں موسم کیسا رہے گا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں موسم کیسا ...
پی ایس ایل ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں موسم کیسا رہے گا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور میں کئی روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب راولپنڈی میں آج ہونے والا ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بالاکوٹ 42 ملی میٹر ، چراٹ 99 ملی میٹراور کالام میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،بارشوں کا سلسلہ میدانی علاقوں سے نکل کرہزارہ اور مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیاہے۔ بارش کے سلسلے کے باعث ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ متاثر ہونے کاخدشہ پیدا ہو گیاہے ۔
جبکہ دوسری جانب آج شام کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گے ، گزشتہ روز لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دردناک شکست سے دوچار کر کے ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی سمیٹی ۔

مزید :

ماحولیات -