پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج سلطانز، قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا

پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج سلطانز، قلندرز کا کراچی کنگز سے ...
پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج سلطانز، قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کا ملتان سلطانز جبکہ لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا۔
لیگ کا بائیسواں میچ راولپنڈی میں شیڈول، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان سلطانز کو ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کی دوڑ کے مقابلے نے کرکٹ دیوانوں کو متوجہ کر لیا۔ بارشوں کے موسم میں دھوپ، آج کا سنڈے ف±ل کرکٹ ڈے ہو گا۔
دن کا دوسرا مقابلہ زندہ دلان کے شہر میں ہو گا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
رواں سیزن حریف ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ 209 رنز بنانے اور سب سے کم ٹوٹل 98 رنز تک محدود کرنے والے قلندرز پر امیدیں لگ گئیں۔ پلان بھی فائنل، بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس پر نظریں جما لیں۔

مزید :

کھیل -