انوکھی شادی، ہوا میں اڑتے لاکھوں نوٹوں کر پکڑنے کیلئے اہل علاقہ ایسی چیزلے آئے کہ ہنسی روکنامشکل ہوگیا

انوکھی شادی، ہوا میں اڑتے لاکھوں نوٹوں کر پکڑنے کیلئے اہل علاقہ ایسی چیزلے ...
انوکھی شادی، ہوا میں اڑتے لاکھوں نوٹوں کر پکڑنے کیلئے اہل علاقہ ایسی چیزلے آئے کہ ہنسی روکنامشکل ہوگیا

  



منڈی بہاو¿الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی بیاہ پر نوٹوں کی برسات پاکستانی شادیوں میں معمول کی بات ہے اور اس معمول کو اپنانے کیلئے زیادہ تر دولہے کے دوست یا رشتہ دارنوٹ نچھاور کرتے رہتے ہیں اسی ضمن میں لاکھوں روپے الگ سے مختص کئے جاتے ہیں تاہم اس بار ان پیسوں کو لوٹنے کیلئے منڈی بہاوالدین کے لوگوں نے حیران کن راستہ نکال لیااور پیسے پکڑنے کیلئے جال لے آئے۔

ایسی ہی ایک شادی منڈی بہاوالدین میں ہوئی جس میں باراتیوں نے میرج پال کی چھت پر چڑھ کر لاکھوں روپے نچھاور کردیئے، اور نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے لاکھوں روپے اڑا دیئے۔اہل علاقہ بھی شادی باراتیوں کی اس دریادلی سے واقف تھے اس لئے نوٹوں کو پکڑنے کیلئے وہ جال لے کر وہاں پہنچ گئے.

نجی ٹی وی کے مطابق مقامی تاجر کے بیٹے عدیل نامی نوجوان کی شادی پر نوٹ سمیٹنے والے غریب لوگوں کی بھاری تعداد وہاں پہنچی اور بڑے بڑے جال لیکر نوٹ زمین پر آنے سے پہلے ہیں سمیٹتے رہے۔اطلاعات کے مطابق اس موقع پر10 منٹ میں  منچلے نوجوانوں نے  10 لاکھ روپے لٹا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

یاد رہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاوں جیٹھیکے میں بھی ایسا ہی انوکھا واقعہ ہوا تھا جس میں باراتیوں نے نوٹوں کی برسات کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردی تھیں۔باراتیوں کا جوش و خروش دیکھ کر سسرالیوں نے بھی جہیز میں دو دو اونٹ، گائے، بکریاں، مرغیاں، مویشی سمیت پانچ موٹرسائکلیں اور عمرے کے ٹکٹ دے دیے۔اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر کئی روز چرچے ہوتے رہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس