پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں جو ہمارے لئے حوصلہ افزاءہیں ،وزیراعظم عمران خان

پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں جو ہمارے ...
پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں جو ہمارے لئے حوصلہ افزاءہیں ،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری خواتین قومی و عالمی سطح پر زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہےں،پاکستانی خواتین کی شاندار کامیابیاں ہمارے لئے حوصلہ افزاءہیں ،

وزیراعظم عمران خان کاخواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا ہے  کہ ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ہمارے پیغمبرﷺ نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاہے کہ ہماری خواتین قومی و عالمی سطح پر زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہےں،پاکستانی خواتین کی شاندار کامیابیاں ہمارے لئے حوصلہ افزاءہیں ،انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کئے بغیرسماجی و اقتصادی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی ، آج خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے ،خواتین کی محفوظ اور خوشحال زندگی کیلئے بھرپوراقدامات کے عزم کااعادہ کرتاہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد