پاکستان کے طویل القامت شخص و دوہفتوں سے گھرمیں قید،وجہ ایسی کہ ہرکوئی دکھی ہوجائے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو ان دنوں شدید بیمار ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے گھرمیں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔سندھ کے ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے نصیر سومرو آٹھ اعشاریہ ایک فٹ لمبا قد رکھتے ہیں ۔ انہیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہے اور وہ حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے پر افسردہ ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 9 روز سے اپنے گھر میں مقید ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سانس لینے میں مشکل ہوتی تھی اس کیلئے آکسیجن مشین خریدنے کے بھی پیسے نہیں تھے ۔ا س مشین کو خریدنے کیلئے انہیں بہن سے ادھار پیسے لینے پڑے ۔
یاد رہے کہ نصیر سومرو کے پھیپھڑے سردی کے باعث سانس لینے کے دوران سکڑتے نہیں جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو اس مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا مرض ہے جس کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے لیکن اس کا مکمل ٹھیک ہونا ناممکن ہے کیونکہ لمبے لوگوں کی بیماریاں الگ نوعیت کی ہوتی ہیں۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئےںصیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کراچی میںرضویہ سوسائٹی کا دورہ کریں۔
نصیر سومرو کی امداد کیلئے فیس بک پر خصوصی مہم بھی چلائی گئی ہے۔