وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوںنے کہا کہ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ خواتین کے حقوق کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، مذہب اور سیرت رسول ﷺ اور بنیادی اقدار سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزا ہے خواتین ہر شعبے میں صلاحیتوں کو ثابت کر رہی ہیں ، خواتین ، قومی اور عالمی سطح پر شعبوں میں فوقیت حاصل کر رہی ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ خواتین کو مساوی مواقع اور ساز گار ماحول فراہم کیاس جانا ضروری ہے ، ایسے ہی جامع ، پائیدار سماجی و معاشی ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اقدامات کریں گے جو خواتین کی حفاظت ، خوشحالی میں مددگار ہوں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی