خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے،شہبازشریف

خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے،شہبازشریف
خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے،ماں ،بہن، بیٹی اور بیوی کی صورت میں انسانی رشتے وجود میں آتے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہے کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے،ماں ،بہن، بیٹی اور بیوی کی صورت میں انسانی رشتے وجود میں آتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے عورت کو بے پناہ عزت اور حقوق عطا کئے ہیں،خواتین نے تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔