" ہماری خواتین کو مارچ کرنے دیں " سینیٹر رحمان ملک بھی بول پڑے

" ہماری خواتین کو مارچ کرنے دیں " سینیٹر رحمان ملک بھی بول پڑے

  



اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر رحمان ملک نے عورت مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اپنے حقوق کے لئے مارچ کرنے کا پورا حق حاصل ہے، ہماری خواتین کو ان کے احترام، عزت اور حقوق کے لئے مارچ کرنے دیں۔

عورت مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ قوم کی تمام زینب محفوظ رہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے اختیارات اور گورننس میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے، خواتین کو انکی عصمت دری اور گھریلو تشدد سے بچانے کے لئے سخت قوانین کا مطالبہ کرنے دیا جائے جو خواتین میرے ملک کی زینب کو بچانے کے لئے مارچ کررہے ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں میڈیا پر کسی کو صنف "مرد یا خواتین" کی بنیاد پر گالیاں دینا جرم قرار دیا جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میڈیا پر صنف کی بنیاد پر گالیاں دینے والوں کو ایک سال قید اور الیکٹرانک میڈیا پر انکی تاحیات پابندی عائد کی جانی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی اصلاح اور باہمی احترام پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد