اٹک میں وین پھسل کردرخت سے جاٹکرائی،16افرادزخمی

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹک میں مسافر وین پھسل کردرخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افرادزخمی ہو گئے،زخمیوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر وین اٹک سے جہانگیرہ جارہی تھی کہ حاجی شاہ روڈ پر وین پھسل کردرخت سے جاٹکرائی ،جس کے نتیجے میں 16افرادزخمی ہو گئے، زخمیوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔