ملک میں گندم اورآٹے کا بحران کیوں پیدا ہوا؟،سینیٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے آگئی

ملک میں گندم اورآٹے کا بحران کیوں پیدا ہوا؟،سینیٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی ...
ملک میں گندم اورآٹے کا بحران کیوں پیدا ہوا؟،سینیٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں گندم اور آٹے کے بحران کے حوالے سے سینیٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ،ملک میں گندم کے حالیہ بحران کی ذمہ داری پنجاب اور سندھ حکومتوں پر عائدکردی گئی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ملک میںگندم اور آٹے کا بحران کیوں پیداہوا؟اس حوالے سے سینیٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ،سینٹ کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کمیٹی نے رپورٹ میں ملک میں گندم کے حالیہ بحران کی ذمہ داری پنجاب اور سندھ حکومتوں پر عائدکردی گئی۔

رپورٹ میں صوبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وفاقی سطح پر بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے،رپورٹ میں گندم کی امدادی قیمت فی ایکڑپیداوار پر ہونے والے اخراجات سے منسلک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد