دہلی فسادات، آگ لگانے سے قبل مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار کیے جانے کا انکشاف

دہلی فسادات، آگ لگانے سے قبل مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار کیے جانے کا انکشاف
دہلی فسادات، آگ لگانے سے قبل مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار کیے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر جلانے سے پہلے ٹی وی ،فریج سمیت جو گھریلو سامان لوٹا جاسکتا تھا بلوائی لوٹ کر ساتھ لے جاتے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران لوٹے گئےگھروں کو آگ لگا کر علاقے کے دوسرے گھروں پر دھاوا بولا گیا۔بھارت میں انتہا پسندوں کا نشانہ بننے والے 22 سالہ محمد شاہ کا بتانا ہے کہ ان کے گھر میں شرپسندوں کے حملوں کے دوران ایک چٹائی رہ گئی تھی جو اب بارش کے پانی مین ڈوب گئی ہے۔