قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ،ترجمان دفتر خارجہ کا ٹوئٹ

قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ...
قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ،ترجمان دفتر خارجہ کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ قائداعظم نے فرمایاخواتین کو شانہ بشانہ رکھے بغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی ،آج کے دن قومی ترقی میں کردارکی حامل خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔


ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے عالمی یوم خواتین پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،آج کشمیری خواتین کی جرأت و بہادری کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیری خواتین عرصہ دراز سے بھارتی ظلم برداشت کررہی ہیں ۔


ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 22 ہزار911 خواتین بیوہ ہو چکی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 11 ہزار179 خواتین کی عصمت دری کی گئی ،وحشی قابض بھارتی فورسز نے 2 ہزار377 خواتین کو قتل کیا،ان کا کہناتھا کہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی سمیت بیشتر خواتین رہنما پابند سلاسل ہیں۔