خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ،اجمل وزیر

خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، کے پی میں اب کھیلوں کے ...
خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ،اجمل وزیر

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے ، کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔

مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ صوبہ ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف جارہا ہے،خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے ،کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔

اجمل وزیر نے کہاکہ صوبے کی عوام نے قدرتی آفات کا بھی مقابلہ کیا،ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ ہے جو سامنے آرہا ہے،انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز خیبرپختونخوا میں بھی کھیلے جائیں گے ،پی ایس ایل میچز منعقد کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں ،صوبے کے عوام پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور