دبئی میں پاک ترکی بزنس کانفرنس کا انعقاد

دبئی میں پاک ترکی بزنس کانفرنس کا انعقاد
دبئی میں پاک ترکی بزنس کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان دنیا میں سب سے بڑی بزنس حب کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں پر ہر طرح کے کاروبار کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انویسٹرز کے لیے پاکستان کی سرزمین بے حد زرخیز ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاروں کو خاصی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ حکومت پاکستان فارن انویسٹرز کو مکمل تحفظ اور سپورٹ فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد اقبال داﺅد نے پاک ترکی بزنس کانفرنس کے موقع پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان اور ترکی کے مابین تجاسرتی روابط بڑھانے کے لیے پاکستان بزنس کونسل دبئی اور ترکش بزنس کونسل دبئی نے مشترکہ طور پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دونوں ممالک کے بزنس مین حضرات نے شرکت کی اور آپس میں تجارتی معاہدوں پر بات چیت کی۔ کانفرنس میں پاکستان بزنس کونسل کے نائب صدر احمد شیخانی، محمد زبیر خان، عرفان افسر اعوان، محمد شبیر مرچنٹ، عثمان اقبال، راجہ محمد سرفراز، مخدوم رئیس قریشی، محمد نفیس، مسز ہاجرہ نذیر، سعید اللہ خان، شکیل سرمد اور سرفراز احمد خانانی کے علاوہ بہت سے بزنس مین حضرات نے شرکت کی۔ تقریب ہذا کے مہمان خصوصی قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے پاسپورٹ قونصلر وہاب شیخ تھے۔

تقریب کا آغاز عثمان اعجاز نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پی بی سی دبئی کے جنرل سیکرٹری خرم خواجہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر پاکستان کے بارے ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور پاکستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر ترکی کے انویسٹمنٹ آفس کے ایڈوائزر رحیم البراق نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا اور انویسٹرز کو حکومت ترکی کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ رحیم البراق نے انویسٹرز کے لیے مراعات اور ویزا پالیسی میں آسانیوں اور نرم شرائط کے بارے بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔ ترکش بزنس کونسل کی چیئرپرسن مس فاطمہ نے بھی انویسٹمنٹ کے حوالے سے کانفرنس میں موجود لوگوں کوب ریفنگ دی اور کہا کہ ترکش حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سنہری پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جس کا فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

تقریب کے آخر میں پی بی سی کے نائب صدر احمد شیخانی نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور احمد البراق کو پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔