"شہبازشریف نے کہہ دیا میری بیماری میری مر ضی ، ہوسکتا ہے آج۔۔۔ " شیخ رشید پھر بول پڑے

"شہبازشریف نے کہہ دیا میری بیماری میری مر ضی ، ہوسکتا ہے آج۔۔۔ " شیخ رشید پھر ...

  



لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے وزیراعظم عمران خان معیشت کی بہتری پر خوشخبری سنائیں گے ،ان ہاﺅس تبدیلی کا کوئیامکان نہیں ،ایم کیوایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیں گی،پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لے پنجاب میں اسکی دال گلنے والی نہیں۔لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اسی ماہ وزیر اعظم معیشت کی بہتری پربڑی خبر کے علاوہ چینی اور آٹا مافیا کو بھی عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے پیپلزپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی پنجاب بلاول کے سر پر جتنا مرضی زور لگا لے اپنی جگہ نہیں بنا پائے گی،کائرہ ،اعتزاز، چانڈیو اور کھوسہ کے مقابلے میں بلاول خود بھی سلیکٹڈ ہے۔ انہوں نے کہا میرے دوست شہباز شریف کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی۔ان کا کہنا تھا سیاسی ورکر کی حیثیت سے میدان میں رہنا چاہیے ، شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے جلد ایل این جی کا فیصلہ آئے گا،پہلوان وہ ہے جو اکھاڑے میں رہے ،شہبازشریف نے نئے ہیٹ اور کورٹ خرید لئے ہیں۔عورت مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کاکہناتھا میری لئے عورت کبھی بھی سیریس ایشو نہیں رہا، ہو سکتا ہے آج عورت مارچ کی قیادت بلاول کرے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا پاکستان ریلوے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں نئی ریکروٹمنٹ پالیسی آنے کے بعد ریلوے میں ایک سے گریڈ پانچ تک دس ہزار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ پر ریلوے نے 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیاہے اور یہ رعایت 2ماہ کیلئے ہوگی یعنی 15رمضان تک کیلئے حاصل ہوگی ، سنگل ٹکٹ کی بکنگ پر رعایت 10 فیصد ہوگی اور بیک وقت آنے جانے کی بکنگ پر 25فیصد ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ ہم 9ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، تین مزید ٹرینیں اسی کمپنی کو اس ماہ کے آخر تک دے دیں گے۔

فری ٹریک پالیسی لارہے ہیں جس کے تحت کوئی بھی پرائیویٹ پارٹی اپنے انجن اور اپنی فریٹ ویگنزلاکر اپنی ٹرین چلاسکتی ہے ، ہم ٹریک کا کرایہ لیں گے۔انہوں نے کہا کرایوں میں تبدیلی ہر 15دن کے بعد ہونی چاہیے جن ٹرینوں میں مسافر کم ہیں وہاں کرایہ کم ہونا چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور