بے باک ادکارہ سنی لیون کیلئے بھتیجے کا بھی اظہار محبت ، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

بے باک ادکارہ سنی لیون کیلئے بھتیجے کا بھی اظہار محبت ، سوشل میڈیا پر طوفان آ ...
بے باک ادکارہ سنی لیون کیلئے بھتیجے کا بھی اظہار محبت ، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اور بے باک اداکارہ سنی لیون سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کیلئے اکثر اوقات پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں تاہم آج انہوں نے ” ہوائی بوسے“ کا چھوٹا سا کلپ بنا کر شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں نے محبت بھرے پیغامات کی لائن لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنے میک اپ برینڈ ” سٹار سٹرک “ کی تشہیر کرتے ہوئے مداحوں اور صارفین کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے چند سیکنڈ کے کلپ میں ” ہوائی بوسہ “ دیا اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرا دن ختم ہوا ، مجھے خوشی ہے کہ میں ” سٹار سٹرک“ کے پراڈکٹس پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کر رہی ہوں ، یہ آفر 48 گھنٹوں تک ہی کارآمد ہے ،تو پھر جلدی کریں ۔“ اپنے پیغام میں سنی لیون نے آفر حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کیا ۔

View this post on Instagram

Kiss kiss...my day is done! Hehe.. I am so excited to announce that I am offering upto 50% discount on all @starstruckbysl products exclusively on www.suncitystore.com!! Offer valid only for 48 hours and till stocks last!! So hurry up and get your GLAM GAME ON!

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2018 کے اوائل میں بھارتی اداکارہ سنی لیون نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اپنا نام کیش کرنے کا فیصلہ کیا اور خواتین کیلئے میک اپ برانڈ ” سٹار سٹرک “ کے نام سے شروع کیا جو کہ اب بھارتی خواتین میں مقبول ہوچ کاہے ۔

سنی لیون کے پیغام پر لوگوں کے نہایت ہی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے تو انہیں ” چچی “ ہی پکار دیا اور کہا کہ ” چچی سنی لیون میں آپ سے پیار کرتاہوں ۔“ بات یہاں پر تھمی نہیں بلکہ ایک صارف نے تو ” ہوائی بوسے “ پر خوشی کا اظہار نہایت ہی انوکھے انداز میں کیا اور کہا کہ ”اتنی خوشی ہے کہ چلوکسی خاتون نے مجھے زندگی میں بوسہ تو دیا “۔

سنی لیون اکثر مداحوں کیلئے اپنی دلکش تصاویر بھی جاری کرتی رہتی ہیں جن میں سے چند یہاں آپ کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

View this post on Instagram

I look bored because I am. Lol wait, wait, hurry up and wait!! Haha werk!!!!! ???? ???? ????

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

یہاں پر اداکارہ نے پیلے رنگ کے لباس میں اپنے  چاہنے والوں کیلئے ٹک ٹاک ویڈیو بھی شئیر کی۔

View this post on Instagram

Now time to actually eat it in the proper attire! This one is reality - picture 2

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

مزید : تفریح