امان اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک، اہم قدم اٹھا لیا گیا

امان اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک، اہم قدم اٹھا لیا گیا
امان اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک، اہم قدم اٹھا لیا گیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ایک سڑک لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد جمع کرادی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی خدمات کے پیش نظر کسی سڑک کا نام ا±ن سے منسوب کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’ایوان امان اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ا±ن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پ±ر نہیں کیا جاسکتا‘۔یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف کامیڈین امان اللہ 70 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

امان اللہ نے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں، فلموں اور نیوز چینلز پر چلنے والے مزاحیہ پروگرامز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ دوران علالت بھی مزاحیہ باتیں کر کے شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔امان اللہ کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات ، پاکستانی فنکاروں اور بھارت کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور