پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہوسکا

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہوسکا
پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاس ہی نہیں ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں بارش کے باعث ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیاہے گراونڈ کی صورتحال کا جائزہ تین بجے لیا جائے گا جس کے بعد میچ کھیلنے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا 22 واں میچ آج اسلام آباد اور ملتان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جاناہے لیکن بارش کے باعث سٹیڈیم گیلا ہو گیا ہے اور نتیجے میں ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیاہے لیکن خوشخبری یہ ہے کہ سورج نکل چکا ہے اور جلد ہی میچ شروع ہونے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان ، احمد سیفی عبداللہ، عاقف جاوید ، عماد بٹ ، آصف علی ، فہیم اشرف، حسین طلعت ، کولن انگرام ، ڈیویڈ میلان ، محمد موسیٰ ، کونل منرو، رضوان حسین ، لوک رونچی ، رومان رئیس ، سیف بدر ، فل سالٹ ، ڈیل سٹین ، اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شان مسعود، موئن علی ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، وین ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، روسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، جیمز وینس ، زیشان اشرف شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -