شدید تنقید کے سائے میں’ عورت مارچ‘جاری ہے لیکن اس بار خواتین کون سے نعرے لکھ کرلائیں؟ دل تھامئے اور جانئے

شدید تنقید کے سائے میں’ عورت مارچ‘جاری ہے لیکن اس بار خواتین کون سے نعرے لکھ ...
شدید تنقید کے سائے میں’ عورت مارچ‘جاری ہے لیکن اس بار خواتین کون سے نعرے لکھ کرلائیں؟ دل تھامئے اور جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج پاکستان بھرمیں خواتین کا عالمی دن طنز و تنقید کے سائے میں منایا جارہاہے۔لوگوں کی بڑی تعداد جہاں خواتین کو حقوق دینے کی حمایت کررہی ہے وہیں حقوق کیلئے گھروں سے نکلنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے۔گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ’عورت مارچ‘ میں لائے گئے بینرز عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جو مظاہرے میں شریک خواتین و حضرات نے اٹھارکھے تھے۔کئی بینرز پرگزشتہ کئی روز سے اٹھتے سوالو ں کا جواب دیا گیا ہے تو کئی ایسے نعرے بھی دیکھنے کو ملے جو تنازعہ کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔

ذیل میں نظر ڈالتے ہیں کچھ ایسے بینرز پر جن میں لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہارکیاہے۔

ایک خاتون بیٹی کی پیدائش کی مبارک دیتے ہوئے۔

بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمے کیلئے بھی آواز بلند کی گئی۔

مارچ میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی اورخواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

یہ صاحب ناقدین کو سمجھا رہے ہیں کہ ’یہ بندے اور اللہ کا معاملہ ہے'

View this post on Instagram

A post shared by Aurat March Lahore (@auratmarchlahore) on

مارچ میں خلیل الرحمان قمر کے حالیہ متنازعہ انٹرویو پر تنقیدی پوسٹرز بھی نظر آئے۔


کچھ لوگوں نے ایک روز قبل سامنے آنے والے وہ پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جو خلیل الرحمان قمر کی حمایت میں تھے


ایک بینر پر جہیز مانگنے والوں کیلئے مفید مشورہ بھی دیا گیا

مردوں کی بڑی تعداد نے بھی خواتین کی آواز میں آواز ملائی

عالیہ زہرا نامی صارف نے اپنا پسندیدہ پلے کارڈ شیئر کیا

جو کہتے ہیں وہ برتن نہیں دھوسکتے یہ بینر ان کیلئے ہے

گندی نظر والے کو یہ پیغام دیاگیا