پیر اور منگل کی چھٹی کا اعلان کر دیاگیا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی حکومت نے ہندو برادری کیلئے ہولی کے موقع پر دو روز کی چھٹی دینے کا اعلان کر دیاہے ۔نجی ٹی وی اے آ روائے نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کیلئے 9 اور 10 مارچ کو چھٹی ہو گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر اور منگل کو پاکستان میں ہندو برادری ہولی کا تہوار مذہبی رسم و رواج کے مطابق منائی گی جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ اس موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا جائے گا جس میں ہندووں کی عبادت گاہوں اور جلسوں کی نگرانی کی جائے گی۔