وویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ، میچ کا ایسا فیصلہ کہ تاریخ رقم ہو گئی

وویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ، میچ کا ایسا فیصلہ کہ ...
وویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ، میچ کا ایسا فیصلہ کہ تاریخ رقم ہو گئی

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پچھاڑ کر کے رکھ دیاہے اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی باولرز کا مار مار کر بھرکس نکال دیا اور جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 99 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی , انہیں 85 رنز کے ساتھ دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز بنائے جبکہ اوپننگ پر آنے والی ہیلی نے 75 رنز کی کامیاب اننگ کھیلی اور ٹیم کو جیتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 99 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی جبکہ 8 بھارتی پلیئرز ڈبل فگر میں ہی داخل  نہیں ہو پائے ۔آسٹریلوی باولر میگن نے بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کر کے رکھ دی ,انہوں نے 3.1 اوورز میں محض 18رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ جیس جوناسن بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ سوفی ،ڈیلیسااور نیکولانے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید : کھیل