دہلی میں مسلمانوں پر مظالم پر پوری دنیا تنقید کررہی ہے،دنیا کو بھارتی بربریت پرآواز اٹھانی چاہئے،شاہ محمود قریشی

دہلی میں مسلمانوں پر مظالم پر پوری دنیا تنقید کررہی ہے،دنیا کو بھارتی بربریت ...
دہلی میں مسلمانوں پر مظالم پر پوری دنیا تنقید کررہی ہے،دنیا کو بھارتی بربریت پرآواز اٹھانی چاہئے،شاہ محمود قریشی

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں پر مظالم پر پوری دنیا تنقید کررہی ہے،دہلی میں پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کی املاک کو جلایاگیا،دنیا کو بھارتی بربریت پرآواز اٹھانی چاہئے،مودی کا یورپی پارلیمنٹ کا دورہ منسوخ کردیاگیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں پر مظالم پر پوری دنیا تنقید کررہی ہے،دہلی میں پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کی املاک کو جلایاگیا،بھارت میں مسیحی برادری پر بھی حملہ ہوا،بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں بھی تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتاہوں،ترک صدر،ایران کے وزیرخارجہ اورایرانی سپریم لیڈر کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ دنیا کو بھارتی بربریت پرآواز اٹھانی چاہیے،مودی کا یورپی پارلیمنٹ کا دورہ منسوخ کردیاگیا ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں،پوری امت مسلمہ بھارتی مسلمانوں کی تکلیف میں اشک بار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کے ساتھ ہے، یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کی انتہا پسندی پر بات ہوگی،دنیا کو بھارت کی صورتحال کانوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ عناصر افغانستان میں امن نہیں چاہتے،افغان امن معاہدے سے سنہری موقع فراہم کیاہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مذاکراتی عمل کا آغاز کیاجائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سنا ہے طالبان قیدیوں کی رہائی میں پیش رفت ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ افغان صدر طالبان قیدیوں کی رہائی پر رضا مند دکھائی دیتے ہیں،افغان صدر نے کہا کہ ہے طالبان قیدیوں کی رہائی میں دیر نہیں کریں گے،ہرفریق نے کابل حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان