پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کب شروع ہو گا اور کتنے اوورزکم کر دیئے گئے ؟ جانئے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں آج راولپنڈی کے میدان میں آمنے سامنے ہونے جارہے ہیں تاہم میچ کو 9 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیاکیونکہ آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکارہو گیا تاہم اب فیصلہ کیا گیاہے کہ میچ کو 9 اوورز تک محدود کر دیا جائے ۔ میچ 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان ، احمد سیفی عبداللہ، عاقف جاوید ، عماد بٹ ، آصف علی ، فہیم اشرف، حسین طلعت ، کولن انگرام ، ڈیویڈ میلان ، محمد موسیٰ ، کونل منرو، رضوان حسین ، لوک رونچی ، رومان رئیس ، سیف بدر ، فل سالٹ ، ڈیل سٹین ، اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شان مسعود، موئن علی ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، وین ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، روسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، جیمز وینس ، زیشان اشرف شامل ہیں ۔