پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا

پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا
پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث میچ کا آخر کار ٹاس ہو گیا تاہم وقت ضائع ہونے کے باعث میچ نو 9 ، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے اور پاور پلے 3 اوورز کا ہوگا۔راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیاکیونکہ آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکارہو گیا تاہم اب فیصلہ کیا گیاہے کہ میچ کو 9 اوورز تک محدود کر دیا جائے ۔ میچ 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان ، احمد سیفی عبداللہ، عاقف جاوید ، عماد بٹ ، آصف علی ، فہیم اشرف، حسین طلعت ، کولن انگرام ، ڈیویڈ میلان ، محمد موسیٰ ، کونل منرو، رضوان حسین ، لوک رونچی ، رومان رئیس ، سیف بدر ، فل سالٹ ، ڈیل سٹین ، اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شان مسعود، موئن علی ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ، عمران طاہر ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، وین ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، روسووو، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، جیمز وینس ، زیشان اشرف شامل ہیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -