’غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیاگیا‘بلاول کی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پر تنقید

’غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیاگیا‘بلاول کی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پر ...
’غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیاگیا‘بلاول کی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہالاہور کے عوام کیلئے سب سے زیادہ کام کیا ہے چاہے وہ ذوالفقار بھٹو کا دور ہو، یا بے نظیر کا یا پھر صدر زرداری کا تمام ادوار میں پیپلز پارٹی نے لاہور اور پنجاب میں بھرپور کام کیا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس ملک کے غریبوں، کسانوں اور خواتین کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے۔
اس وقت جو سلیکٹڈ اور نااہل حکمران حکومت کررہے ہیں وہ سب سے زیادہ عوام کا استحصال کررہے ہیں۔جب تک ہم غریب عوام،مزدوروں اور کسانوں پر خرچ نہیں کریں گے تب تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔حکومت نے بنا کسی منصوبہ بندی سے آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ایک سال ضائع کرکے معاہدے پر مذاکرات کے اہم وقت کو ضائع کیا۔
جب ہم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے تو غریب عوام کے حقوق کا خیال کیا۔ یہ حکومت پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل لے کر آئی، آئی ایم ایف کا نمائندہ پاکستان آکر آئی ایم ایف کے نمائندے سے مذاکرات کرتا ہے۔انہوں نے ہماری خودمختاری پر سودا بازی کردی ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا نوازشریف حکومت نے بھی غریب عوام پر خرچ نہیں کیا۔جب تک غریبوں پر خرچ نہ کیا جائے تب تک حقیقی ترقی نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہایہ حکمران نااہل ہیں نہ ملک چلا سکتے ہیں نہ ہی معیشت۔
انہوں نے کہا ملک کو ترقی کی سمت پر لے جانا ہے تو عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عوام دوست حکومت بنائے ایسی حکومت نہ بنائے جو صرف تاجروں کو نوازے۔پیپلز پارٹی کی جو تصویر پیش کی جار ہے وہ محض پراپیگنڈا ہے۔

مزید :

قومی -