امیر جماعت اسلامی نے ’میر اجسم میری مرضی ‘والی خواتین کوبڑی خوشخبری سنادی اوربہنوں کو حصہ نہ دینے والے سیاستدانوں کو بھی خبردارکردیا

امیر جماعت اسلامی نے ’میر اجسم میری مرضی ‘والی خواتین کوبڑی خوشخبری سنادی ...
امیر جماعت اسلامی نے ’میر اجسم میری مرضی ‘والی خواتین کوبڑی خوشخبری سنادی اوربہنوں کو حصہ نہ دینے والے سیاستدانوں کو بھی خبردارکردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی خواتین کو خوشخبری سنائی ہے جبکہ ایسے سیاستدان جو اپنی بہنوں کو وراثت میں نہیں دیتے انہیں خبردار کردیا۔

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن پرہونے والے’تکریم نسواں مارچ ‘سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی خواتین کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھاوں گا۔انہوں نے کہا ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی خواتین شاید کچھ محرومیوں کا شکار ہوں۔

جنگ نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان خواتین سے معاشرے نے کوئی ناانصافی کی ہو، ان خواتین کے ساتھ جرگے کے بعد ان کے جائز مطالبات کے لیے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھاوں گااورپارلیمنٹ میں عائشہ سید کا پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا، اسلام نے خاندان کی صورت میں عورت کو تحفظ دیا ہے۔

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو جائیدادمیں حصہ دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ سیاستدان جنہوں نے اپنی بہنوں کو وراثت میں حصہ نہیں دیا ہوگا جماعت اسلامی انہیں الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہیں دے گی۔

مزید : قومی