کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں عمارت زمین بوس،جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی

کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں عمارت زمین بوس،جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ...
کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں عمارت زمین بوس،جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں عمارت زمین بوس ہونے کے حادثے کے بعد آج اتوار کی صبح مزید چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا، مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں اتوار کی صبح مزید تین افراد کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا علاقے میں سوگ کے بادل برقرار ہیں۔جمعرات کو رضویہ سوسائٹی میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت نے کئی نگینے چھین لیے، سفیان، سہیل، کوثر، عشرت، ڈاکٹر عزلہ اور زبیدہ نامی خاتون کی دبی لاشوں کو ملبے سے چار روز بعد نکال لیا گیا۔ شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے سپرد کردیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارت کے مالک کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی، متاثرہ خاتون نے عمارت کے مالک کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ریسکیو آپریشن کلین اپ ہونے میں رکاٹ تنگ گلیاں، ناکافی مشینری اور متعلقہ اداروں کی سست وری نے لواحقین کی پریشانی دگنی کردی۔ حادثے کے پہلے روز آنے والے سیاسی کردار ورثا کی دادرسی کو دوبارہ نہ آ سکے۔

مزید : قومی