پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔لیوک رونکی ،کولن منرو اور شاداب خان نے بالترتیب 18،25 اور 14 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جنید خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔