اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاءپر پتھراﺅ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر اقتدار میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں یوم خواتین پر 2 ریلیاں نکالی جارہی ہیں، ایک ریلی کے شرکا نے عورت مارچ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا، پولیس نے دونوں ریلیوں کو الگ کرنے کیلئے بیچ میں قناطیں لگا رکھی تھیں تاہم بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی ۔ دونوں ریلیوں کے شرکاءنے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ بعض لوگوں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاءپر پتھراﺅ بھی کیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پتھراﺅ کی وجہ سے عورت مارچ کے کئی شرکا زخمی ہوگئے، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔