ہمایوں اختر خان نے اپوزیشن کے وجود سے ہی انکار کرد یا ،حکومت کے بارےمیں ایسا دعویٰ کہ ناقدین پریشان ہو جائیں گے

ہمایوں اختر خان نے اپوزیشن کے وجود سے ہی انکار کرد یا ،حکومت کے بارےمیں ایسا ...
ہمایوں اختر خان نے اپوزیشن کے وجود سے ہی انکار کرد یا ،حکومت کے بارےمیں ایسا دعویٰ کہ ناقدین پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر  رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں اور موجودہ حکومت تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو خود اپنا احتساب کر رہی اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے،عمران خان نے کرپشن کے آگے بند باندھا ہے اور اب کوئی پاکستان سے لوٹ مار کر کے اربوں روپے لانچوں میں بھر کر باہر لے جاسکے گا اور نہ ٹی ٹیز لگیں گی،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہو کر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔

پارٹی کے مرکزی دفتر میں حلقہ این اے 131کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے پہلے دن سے حکومت کے جانے کی تاریخیں دے رہے ہیں اور انہیں ہر روز سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اتحادی جماعتیں ہماری ساتھ ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم نے ملک کی کشتی کو پار لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں اورجن جماعتوں نے اپنے اوپر اپوزیشن کا ٹیگ لگا رکھا ہے انہیں صرف اپنی کرپشن کا پیسہ بچانے کی فکر لا حق ہے،وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، آج حکومت اپنا احتساب خود کر رہی ہے اور ہم عوا م کو جوابدہ ہیں،کیا ماضی میں کسی وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم تبدیل کی ہے، اپنے وزراء سے کارکردگی پوچھی ہے لیکن موجودہ وزیراعظم نے ایسا کر کے دکھایا ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت جیسے جیسے کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست بند گلی میں داخل ہوتی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -