ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کتنی وکٹوں سے شکست دی؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کتنی وکٹوں سے شکست دی؟ ناقابل یقین ...
ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کتنی وکٹوں سے شکست دی؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔لیوک رونکی ،کولن منرو اور شاداب خان نے بالترتیب 18،25 اور 14 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جنید خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف جیمز وینس کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان سے حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے اور 11 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جیمز وینس نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ذیشان اشرف نے 13 رنز بنائے جبکہ معین علی 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور واحد وکٹ کپتان شاداب خان نے اس وقت حاصل کی جبکہ ذیشان اشرف کا اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -