مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم۔۔۔زرتاج گل نے ایسی بات کہہ دی کہ خلیل الرحمان قمر بھی مسکرا دیں گے

مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم۔۔۔زرتاج گل نے ایسی ...
مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم۔۔۔زرتاج گل نے ایسی بات کہہ دی کہ خلیل الرحمان قمر بھی مسکرا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن)ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم ہر ایک کو سماجی اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے، وزیراعظم عمران خان خواتین کوبااختیار بنانے کے سب سے بڑے داعی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کی رہنما اوروزیر  مملکت  برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان خواتین کوبااختیار بنانے کے سب سے بڑے داعی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ کرنا خواتین اور معاشرے کے دوسرے طبقوں کا حق ہے تاہم ہر ایک کو سماجی اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔