اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی ’دھلائی‘ کرنے والے جیمز وینس نے میچ جیتنے کے بعد کیا کہا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی ’دھلائی‘ کرنے والے جیمز وینس نے میچ جیتنے ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی ’دھلائی‘ کرنے والے جیمز وینس نے میچ جیتنے کے بعد کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دھواں دار بلے بازی کرنے والے جیمز وینس نے کہا ہے کہ ہدف اتنا آسان نہیں تھا لیکن باﺅلرز کی کارکردگی کے بعد میری بیٹنگ بھی اچھی رہی اور ہم نے میچ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جیمز وینس نے کہا کہ باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی دکھا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم ہدف پر روکا جس کے بعد میں بھی اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوا۔
انہوں نے اس موقع پر گراﺅنڈ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اصل کریڈٹ انہیں جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت سے آج کے میچ کو یقینی بنایا۔ میں گزشتہ میچز میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا اور چاہتا تھا کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں اور آج ایسا ہونے پر بہت خوش ہوں، امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی ہو گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -