شاداب خان نے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا؟ رمیز راجہ سے گفتگو میں دل کی بات کہہ دی

شاداب خان نے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا؟ رمیز راجہ ...
شاداب خان نے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا؟ رمیز راجہ سے گفتگو میں دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف ہدف 100 سے زائد ہونا چاہئے تھا تاہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ چونکہ میچ بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اس لئے چھوٹے میچ میں اچھا ہدف دینے خاصہ مشکل ہوتا ہے، جس طرح ہم نے اننگز کا آغاز کیا، ہدف 100 سے زائد ہونا چاہئے تھا مگر ملتان سلطانز کے باﺅلرز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ان فارم بلے باز آﺅٹ ہو گئے اور لوئر آرڈر کی گزشتہ میچز میں باری نہیں آ سکی تھی شائد اس وجہ سے آج کے میچ میں بھی کارکردگی نہیں دکھا سکے البتہ امید کرتے ہیں کہ اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کم بیک کریں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -