”آج کی جیت کا اصل کریڈٹ تو انہیں جاتا ہے کیونکہ۔۔۔“ شان مسعود نے زبردست بات کہہ دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”آج کی جیت کا اصل کریڈٹ تو انہیں جاتا ہے کیونکہ۔۔۔“ شان مسعود نے زبردست بات ...
”آج کی جیت کا اصل کریڈٹ تو انہیں جاتا ہے کیونکہ۔۔۔“ شان مسعود نے زبردست بات کہہ دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فتح کا کریڈٹ سپنرز کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے باﺅلنگ کرنا آسان نہیں تھا مگر عمران طاہر، معین علی اور شاہد خان آفریدی سمیت تمام سپنرز نے زبردست باﺅلنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ پانچ دن کے بریک کے باعث مومینٹم ٹوٹ گیا تھا اور کراچی نے بہت اچھی باﺅلنگ بھی کی تھی لیکن آج کا میچ ہمارے لئے بہت اہم تھا جس میں شاہد آفریدی کے اوور کے بعد سپنرز نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی، جیت کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے کیونکہ سپنرز کیلئے باﺅلنگ کرنا آسان نہیں تھا۔
شان مسعود نے کہا کہ عمران طاہر نمبر ون باﺅلر ہے لیکن آخری اوور فاسٹ باﺅلر سے بھی کروا سکتے تھے مگر معین علی سے کروانے کا فیصلہ کیا اور جس طرح انہوں نے باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، وہ زبردست تھا اور ہمارے لئے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آخری لمحات میں جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور انہوں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی وہ زبردست تھی، ہمارے ایک بہت مضبوط بیٹنگ آرڈر ہے جو باﺅلنگ کو بھی سپورٹ کر رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ اگلے میچز میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -