بوائے فرینڈ کے ساتھ کمرے میں موجود لڑکی نے اپنی ماں کو دیکھ کر کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی

بوائے فرینڈ کے ساتھ کمرے میں موجود لڑکی نے اپنی ماں کو دیکھ کر کمرے کی کھڑکی ...
بوائے فرینڈ کے ساتھ کمرے میں موجود لڑکی نے اپنی ماں کو دیکھ کر کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں بوائے فرینڈ کے ساتھ کمرے میں موجود 17 سالہ لڑکی نے جب اپنی ماں کو آتے دیکھا تو گھبرا کر کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔

ممبئی کے علاقے بیل بازار میں دوپہر کے وقت17 سالہ لڑکی اپنے گھر میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود تھی، جیسے ہی اس کو یہ پتا چلا کہ اس کی ماں گھر آچکی ہے تو اس نے بوائے فرینڈ کو وہاں سے بھگادیا اور خود کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔ لڑکی نے چھلانگ پہلی منزل سے لگائی جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ طبی امداد کے بعد لڑکی نے اپنے اہلخانہ کے سامنے اعتراف کرلیا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے گھبرا گئی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

دوسری جانب 17 سالہ لڑکی کے اہلخانہ نے اس کے بوائے فرینڈ کے خلاف ریپ اور بنا اجازت گھر میں داخل ہونے کا مقدمہ درج کرادیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس