لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ایسا فیصلہ کر لیا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی میچ سے پہلے ہی پریشان ہو گئے

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ایسا فیصلہ کر لیا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی میچ سے ...
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ایسا فیصلہ کر لیا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی میچ سے پہلے ہی پریشان ہو گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ آج بھی وکٹ میں ہلکا سا موئسچر نظر آ رہا ہے اس لئے امید ہے کہ گیند ٹرن ہو گا۔ گراؤنڈ میں موجود کراؤڈ بہت مثبت ہے جو دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی جوش و جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور دلبر کی جگہ عثمان خان شنواری جبکہ فرزان کی جگہ معاذ خان کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ ہی کرتے مگر وکٹ بہتر لگ رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اچھا کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کھیلا جانے والا میچ ماضی کا حصہ بن گیا ہے ، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں جو سپن کو بہت بہتر کھیل سکتے ہیں اور یہ بیٹنگ کیلئے اچھی وکٹ لگ رہی ہے جس پر بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، شیڈوک والٹن، محمد عامر، عامر یامین، کرس جورڈن، افتخار احمد اور عمر خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین ویلاس، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، سلمان ارشاد اور معاذ خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update