پی ٹی ایم کے وہ رہنما جنہیں افغانستان جانے سے روک دیا گیا، جہاز سے اتار دیا

پی ٹی ایم کے وہ رہنما جنہیں افغانستان جانے سے روک دیا گیا، جہاز سے اتار دیا
پی ٹی ایم کے وہ رہنما جنہیں افغانستان جانے سے روک دیا گیا، جہاز سے اتار دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر پرواز آر کیو 928 کے ذریعے افغانستان جارہے تھے، ایف آئی اے حکام نے دونوں رہنماﺅں کا نام ای سی ایل پر ہونے کی وجہ سے انہیں طیارے سے آف لوڈ کرکے واپس روانہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کابل جارہے تھے لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ بیرون ملک جا نہیں پائے اور ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد